لاہور۔12فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہاہے کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززاور کاروباری خواتین کے لیے ملک اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں خصوصی ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کو عالمی سطح پر مثر انداز میں پیش کر …
ایس ایم ایزاور کاروباری خواتین کیلئے ملک اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں خصوصی ڈسپلے سینٹرز قائم کئے جائیں۔عاطف اکرام،ذکی اعجاز

مزید خبریں
لاہور۔12فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہاہے کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززاور کاروباری خواتین کے لیے ملک اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں خصوصی ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کو عالمی سطح پر مثر انداز میں پیش کر سکیں۔ایس ایم ایزاور کاروباری خواتین کے لیے بین الاقوامی وفود اور تجارتی نمائشوں میں ایک مخصوص کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ انہیں بڑے اداروں کے ساتھ یکساں مواقع میسر آ سکیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد کے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کے دورہ کے موقع پر کیا۔
تقریب سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زین افتخار، سابق سینئر نائب صدر عامر عطا باجوہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی وژن 2030اور چارٹر آف اکانومی پر کام کررہا ہے، جس کا مقصد 2030تک 100 بلین ڈالر کی برآمدات کے ہدف تک پہنچنا ہے۔ٹڈاپ کے تعاون سے اس ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں۔کاروباری خواتین کی بین الاقوامی نمائشوں میں شمولیت کو آسان بنانے کے لیے ان پر عائد دستاویزاتی تقاضوں کو کم سے کم کیا جائے۔ایف پی سی سی آئی اورٹی ڈیپ کے ساتھ مل کر تجارتی وفود اور نمائشوں کے انعقاد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ٹڈاپ ایف پی سی سی آئی کو برآمدی شعبوں کی تفصیلات فراہم کرے جن پر وہ توجہ دے رہا ہے تاکہ ایف پی سی سی آئی اپنی سرگرمیوں کو ان کے مطابق ترتیب دے سکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ٹڈاپ نمائشوں یا تجارتی وفود کے انعقاد سے پہلے، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز متعلقہ برآمدی شعبوں اور ان کے ایچ ایس کوڈز کی فہرست فراہم کریں تاکہ ایف پی سی سی آئی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کرمتعلقہ نمائش کنندگان اور وفود کا انتخاب کر سکیں۔ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمدنے کہاکہ حکومت اور نجی سیکٹر مل کر آگے نہیں بڑھے گا تو اقتصادی ترقی کے معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔حکومتی سیکٹر کو زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی ایکسپورٹرز کو غیر روایتی پروڈکٹس میں سرمایہ کرنی کی ضرورت ہے۔







