اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان میں 5.24 ملین چھوٹےاور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے(ایس ایم ایز)کام کر رہےہیں۔ سمال اینڈمیڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق ایس ایم ایز کا شعبہ قومی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔
ملک میں اس وقت 5.24 ملین ایس ایم ایز کام کر رہے ہیں اور ایس ایم ای کے شعبہ کا مجموعی قومی برآمدات میں حصہ 30 فیصد ہے جبکہ 70 فیصد غیر زرعی افرادی قوت کا روزگار بھی ایس ایم ای کے شعبہ سے منسلک ہے ۔
رپورٹ کےمطابق ملک میں کام کرنے والے ایس ایم ایز میں سے 53 فیصد ریٹل ٹریڈ ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے شعبہ میں کام کر رہےہیں جبکہ کمیونٹی سوشل اینڈ پرسنل سروسز میں 22 فیصد اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں کام کرنے والے ایس ایم ایز کی شرح 20 فیصد ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573389