17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںایس ای سی پی اسلامی مالیاتی اداروں کے اکائونٹنگ اور آڈیٹنگ کی...

ایس ای سی پی اسلامی مالیاتی اداروں کے اکائونٹنگ اور آڈیٹنگ کی تنظیم کے تعاون سے اسلامی فنانس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (اے اے او آئی ایف آئی) نے اسلامی فنانس کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں اسلامک فنانس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کریں گے۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں ایس ای سی پی کے کمشنر مجتبیٰ احمد لودھی اور اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (اے اے او آئی ایف آئی) کے چیئرمین ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ نے بحرین میں ہونے والی ایک تقریب میں باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئےگئے۔

- Advertisement -

مجتبٰی لودھی نے بحرین میں ہونے والی اسلامک فنانس کانفرنس میں بھی شرکت کی اور اقتصادی سرگرمیوں میں تنوع کے حوالے سے اسلامی مالیات کے کردار پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ اس دوران انہوں نے بحرین کے مرکزی بینک ، انٹرنیشنل اسلامک فنانشل مارکیٹس اور بحرین انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے اہم عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسلامک فنانس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر ایس ای سی پی میں قائم کیا جائے گا۔

یہ سینٹر پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات کی صنعت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے صلاحیت سازی ، وکالت اور پالیسی سازی کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت، اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز (اے اے او آئی ایف آئی) اس حوالے سے استعداد کار کر بڑھانے، تحقیق اور وکالت کی سرگرمیوں کے لیے ایس ای سی پی کو تکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔

ایس ای سی پی امید کرتا ہے کہ اے اے او آئی ایف آئی جیسے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد میں آسانی پیدا کرے گی اور معیشت سے ربا کے خاتمے کے لیے معاون ہو گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417015

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں