بزنس فورم آزادکشمیر وگلگت بلتستان کا پونچھ ڈویژن میں 22اور 23 ستمبر کو ایکسپو گالا پونچھ کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):بزنس فورم آزادکشمیر وگلگت بلتستان نے پونچھ ڈویژن میں 22اور 23 ستمبر کو ایکسپو گالا پونچھ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بزنس فورم کے صدر عمران عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم معاشی اعتبار سے مضبوط نہیں ہوں گے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔آزاد کشمیر کا 250 ارب روپے کا بجٹ ہے …

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):بزنس فورم آزادکشمیر وگلگت بلتستان نے پونچھ ڈویژن میں 22اور 23 ستمبر کو ایکسپو گالا پونچھ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بزنس فورم کے صدر عمران عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم معاشی اعتبار سے مضبوط نہیں ہوں گے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔آزاد کشمیر کا 250 ارب روپے کا بجٹ ہے اس سے ہم یورپ کے برابر نہیں پہنچ سکتے،ہم نے کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں کاروبار کی بات کرنا عجیب تصور کیا جاتا ہے،لوگ لاکھوں روپے دے کر سرکاری ملازمت تو لے لیتے ہیں،کروڑوں روپے لگا کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں لیکن ہم اپنے علاقے میں کاروبار کی طرف نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چند سالوں میں اس حوالے سے ذہن سازی کے لئے کوششیں کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں سمال انڈسٹری نہیں،زراعت نہیں،ہمارے استعمال کی ساری اشیاء راولپنڈی اسلام آباد کی منڈیوں سے آتی ہیں،اس وجہ سے مقامی صنعت کے فروغ کے لئے بزنس ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے،پہلے مرحلہ میں ہم راولاکوٹ میں اس ایکسپو کا انعقاد کرنے جارہے ہیں،اگلے مرحلے میں میرپور اور مظفرآباد ڈویژن میں بھی ایکسپو کریں گے۔14 لاکھ کی آبادی 300 ارب کی معیشت ناکافی ہے،اگر ہم مقامی سطح پر اشیاء پیدا کریں تو اس کے لئے بڑے مواقع ہیں ،لائیو سٹاک میں بڑا پوٹینشل ہے،آئی ٹی کے شعبہ میں ہم اپنے نوجوانوں کو رہنمائی دے کر انہیں خودکفیل بنا سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں