ایس ای سی پی کا میوچل فنڈز اور نجی پنشن فنڈز میں جامع اصلاحات متعارف کروانے بارے مشاورتی مقالہ جاری

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے میوچل فنڈز اور نجی پنشن فنڈز میں جامع اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے مشاورتی مقالہ جاری کیا ہے ، اس کنسلٹیشن پیپر میں میوچل فنڈز کے سرمایہ کاروں پر فنڈ مینجمنٹ کی کاسٹ کا بوجھ کم کرنے ، منافع کو بہتر بنانے ، بچتوں کو فروغ دینے اور عوام تک میوچل فنڈز کی ڈسٹری بیوشن …

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے میوچل فنڈز اور نجی پنشن فنڈز میں جامع اصلاحات متعارف کروانے کے حوالے سے مشاورتی مقالہ جاری کیا ہے ،

اس کنسلٹیشن پیپر میں میوچل فنڈز کے سرمایہ کاروں پر فنڈ مینجمنٹ کی کاسٹ کا بوجھ کم کرنے ، منافع کو بہتر بنانے ، بچتوں کو فروغ دینے اور عوام تک میوچل فنڈز کی ڈسٹری بیوشن اور رسائی آسان بنانے کے لئے جامع ترامیم تجویز کی گئیں ہیں۔ ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق مشاورتی مقالے میں تین حصوں میں موجودہ فریم ورک کا جائزہ لیا گیا ہے ، پہلے حصے میں میوچل فنڈز کے ٹوٹل ایکسپنس رجیم یعنی فنڈ مینجرز کے مکمل اخراجات کا جائزہ لیا گیا ،

دوسرے حصے میں پنشن فنڈز کے مینجرز کے اخراجات کا جائزہ اور ان میں کمی کی تجاویز دی گئیں جبکہ تیسرے حصے میں میوچل فنڈز اور پنشن فنڈز کے ڈسٹری بیوشن ماڈل کا جائزہ اور اصلاحات تجویز کی گئی ہیں۔ کنسلٹیشن پیپر ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر عوامی رائے اور سٹیک ہولڈرز سے تبصرے کے لیے شائع کر دیا گیا ہے ۔

مجوزہ ترمیم پاکستان کی میوچل فنڈ رجیم کو بین الاقوامی بہترین طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں کہ پنشن فنڈ کے شرکا اپنی بچت سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کریں ۔ میوچل فنڈز اور پنشن فنڈز کے ریگولیٹری فریم ورک میں تجویز کی گئی ترامیم کے حوالے عوامی رائے طلب کی گئی ہے جس کا مقصد ایک زیادہ موثر ، شفاف اور مساوی فریم ورک تشکیل دینا ہے جو سرمایہ کاروں کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرتا ہے ۔