23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںایس ای سی پی کا کومسیک کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹرز فورم کی سسٹین...

ایس ای سی پی کا کومسیک کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹرز فورم کی سسٹین ایبلٹی ٹاسک فورس کے لئے ویبنار کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (یس ای سی پی )نے کومسیک کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹرز (سی ایم آر ) فورم کی سسٹین ایبلٹی ٹاسک فورس کے لئے ایک ویبنار کا انعقاد کیا ۔ویبنار کا موضوع آئی ایس ایس بی (آئی ایس ایس بی )رپورٹنگ معیارات کا نفاذ تھا۔بدھ کو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ٹاسک فورس اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے تحت قائم کی گئی ہے۔ یہ رکن ممالک کے کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے تاکہ وہ پائیدار مالیات، (ای ایس جی )رپورٹنگ اور بین الاقوامی سسٹین ایبلٹی معیارات کو اپنانے میں تعاون کر سکیں۔اس ویبنار میں رکن ممالک اور پیشہ ور اداروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا جس سے خطے میں سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ہوا۔ اس ویبنار میں پاکستان، ترکیہ اور ملائشیا نے اپنے تجربات شیئر کئے جن میں ریگولیٹری نظام، صلاحیت کی ترقی اور آئی ایس ایس بی معیارات کو اپنانے کے مسائل شامل تھے۔ایس ای سی پی نے پاکستان کے ریگولیٹری سفر اور آئی ایس ایس بی کو اپنانے کے لئے اس کے مرحلہ وار روڈ میپ کا اشتراک کیا جس میں مارکیٹ کی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

یہ کوششیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان نہ صرف علاقائی ہم عصروں کے ساتھ مل کر چل رہا ہے بلکہ بعض شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے جو کہ ملک کے مضبوط عزم اور پائیداری اور ای ایس جی کے طریقوں کو آگے بڑھانے کے لیے فعال نقطہ نظر کا ثبوت ہے۔ایس ای سی پی نے پاکستان کے ریگولیٹری سفر اور آئی ایس ایس بی کو اپنانے کے مرحلہ وار منصوبے کو شیئر کیا۔ اس میں ایسے اقدامات شامل ہیں جو مارکیٹ کی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور شراکت داروں کو شامل کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ یہ کوششیں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان نہ صرف اپنے خطے کے ممالک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہے بلکہ کچھ شعبوں میں آگے بھی بڑھ رہا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک پائیداری سسٹین ایبلٹی اور ای ایس جی اصولوں کو فروغ دینے میں سنجیدہ اور فعال ہے۔مزید یہ کہ پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (ICAP)، ترکیہ کی پبلک اوور سائٹ اتھارٹی اور ملیشیا کی سکیورٹیز کمیشن کی شمولیت نے عملی تجربات اور بین الاقوامی مثالوں کے ذریعے جن میں آئی ایس ایس بی کو مؤثر طریقے سے اپنانے کے لئے صلاحیت بڑھانا، مل کر کام کرنا اور مرحلہ وار حکمتِ عملی اپنانے جیسے اقدامات نے اس ویبنار کو مزید مؤثر بنایا۔ ایس ای سی پی نے دوبارہ یقین دلایا کہ وہ خطے میں تعاون کو فروغ دینے اور عالمی معیار کے مطابق پائیداری کی رپورٹنگ کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں