آکلینڈ۔10جنوری (اے پی پی):فرانس کے نامور ٹینس سٹار گیل مونفلس اے ٹی پی ٹور ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
اے ٹی پی ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔38 سالہ فرانسیسی ٹینس سٹار گیل مونفلس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی نشیش بسواریڈی کو شکست دی۔
نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ کے اے ایس بی ٹینس سینٹر میں کھیلے گئےا ے ٹی پی ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں گیل مونفلس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی نشیش بسواریڈی کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 4-6 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا