ایس پی ، ڈی ایس پی سٹی کا ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا سیکورٹی جائزہ

137

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی سٹی و دیگر افسران نےڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا سیکورٹی جائزہ لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ایس پی سٹی سرکل محمد اسحاق خان نے ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان اور ایس ایچ او کینٹ کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا ۔

سنٹرل جیل ڈیرہ پہنچنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ظفر اللہ خان مروت نے اپنے عملہ کے ہمراہ پولیس افسران کا استقبال کیا اور سنٹرل جیل کی سیکورٹی کا معائنہ کرایا ۔ ایس پی سٹی نے جیل کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ممکنہ حالات کے پیش نظر ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا چاہئے ۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔