ایس پی انوسٹی گیشن عبدالوہاب کا تھانہ بھلوال سٹی کا اچانک دورہ

223

سرگودھا۔12اپریل (اے پی پی):ایس پی انوسٹی گیشن عبدالوہاب نے تھانہ بھلوال سٹی کا اچانک دورہ کیا اور حوالات تھانہ میں بند قیدیوں سے ملاقات کی،تھانہ کی صفائی کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی بیرکس کی صفائی کو بھی چیک کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ کے مینوئل اور فرنٹ ڈیسک کے ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی کو زیرتفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرنے اور شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی۔