پشاور۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ایس پی سٹی مردان شفیع الرحمٰن نےشہرکے مختلف چرچز کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ڈی ایس پی سٹی عجب خان بھی ان کےہمراہ تھے۔
شیفع الرحمٰن نے کرسمس کے حوالے سےکیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کے عمل کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انہوں نے چرچز کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ پولیس مکمل طور پر ان کے تحفظ کے لیے الرٹ ہے۔