ایشز سیریز، آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے

میلبورن ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری اور کپتان سٹیون سمتھ کے ناقابل شکست 65 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے۔ یہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کیریئر کی 21 ویں …

میلبورن ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) ڈیوڈ وارنر کی شاندار سنچری اور کپتان سٹیون سمتھ کے ناقابل شکست 65 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے۔ یہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کیریئر کی 21 ویں سنچری ہے۔ کپتان سٹیون سمتھ ناقابل شکست 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن، براڈ اور ووکیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ منگل کو یہاں میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ شروع ہوا تو کینگروز ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے بینکرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلے وکٹ کی شراکت میں قیمتی 122 رنز بنائے اس موقع پر بینکرافٹ 26 رنز بناکر ووکیز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے،

Leave a Reply