ایشز سیریز، میلبورن ٹیسٹ پر انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

میلبورن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)ایلسڑ کک شاندار بیٹنگ کا سلسلہ برقرار، ناقابل شکست 244 رنز کی بدولت انگلینڈ کی میلبورن ٹیسٹ پر پوزیشن مضبوط، انگلینڈ نے تیسرے روز اپنی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 491 رنز بناکر آسٹریلیا کے خلاف 164 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ایلسٹر کک ناقابل شکست 244، جو روٹ 61 اور سٹورٹ براڈ 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یہ ایلسٹر کک کے ٹیست کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری ہے جو انہوں نے سکور کی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ، نیتھن لیون اور کیومنزنے تین ، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔