ایشز سیریز میلبورن ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بناکر آﺅٹ

میلبورن ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) ایلسڑ کک کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالئے، ایلسٹر کک نے ناقابل شکست 104 رنز بنائے، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی، ڈیوڈ وارنر 103، سمتھ 76 اور مارش 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، …

میلبورن ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) ایلسڑ کک کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالئے، ایلسٹر کک نے ناقابل شکست 104 رنز بنائے، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی، ڈیوڈ وارنر 103، سمتھ 76 اور مارش 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹورٹ براڈ نے 4، جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، انگلینڈ کو کینگروز اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے 135 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی طرف سے ہازلیووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

Leave a Reply