جوہانسبرگ۔ 22 فروری (اے پی پی)ایشٹن ایجر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے 13 ویں اور آسٹریلیا کے دوسرے بائولر بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انجام دیا۔ لیفٹ آرم سپنر نے مسلسل تین گیندوں پر فاف ڈوپلیسی، فلکوائیو اور ڈیل سٹین کو آئوٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے 24 رنز کے عوض …
ایشٹن ایجر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے آسٹریلوی بائولر بن گئے

مزید خبریں
جوہانسبرگ۔ 22 فروری (اے پی پی)ایشٹن ایجر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے 13 ویں اور آسٹریلیا کے دوسرے بائولر بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انجام دیا۔ لیفٹ آرم سپنر نے مسلسل تین گیندوں پر فاف ڈوپلیسی، فلکوائیو اور ڈیل سٹین کو آئوٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار اد کیا، وہ آسٹریلیا کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے بائولر ہیں، سابق فاسٹ بائولر بریٹ لی بھی مختصر فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔








