اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زےر اہتمام ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ اور سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تےاری کےلئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کےمپ 18 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 20 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور انہےں کوچ …
ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ اور سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تےاری کےلئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کےمپ 18 اگست سے شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زےر اہتمام ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ اور سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تےاری کےلئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کےمپ 18 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 20 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور انہےں کوچ جدےد اور اعلی معےار کی تربےت دےں گے۔ ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ 14 سے 16 ستمبر جبکہ ساک سائیکلنگ چیمپئن شپ 17 سے 18 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ایونٹ میں پاکستانی ٹیم شرکت کرےگی۔









