ایشیاءکرکٹ کپ کاافتتاحی میچ 30اگست کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا

126
انڈر 19 ایشیا کپ ، یو اے ای نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
انڈر 19 ایشیا کپ ، یو اے ای نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ملتان۔ 27 اگست (اے پی پی):ملتان 30اگست کوپہلی بار ایشیاءکرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن 29اگست کو ہوگا جبکہ 30اگست کو ایشیاءکپ کا پہلا میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ملتان سٹیڈیم کے گراونڈ سے گھاس کی دلکش انداز میں تراش خراش کی جا رہی ہے۔ میچ کیلئے پچ پر ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے۔ 29 اگست کو پچ مکمل تیار کر کے میچ آفیشلز کے حوالے کردی جائے گی۔