ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو بھی مندی

96

ٹوکیو ۔ یکم فروری (اے پی پی) ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو بھی مندی چھائی رہی۔ مرکزی ٹوکیو سٹاک کا نکی 225 انڈکس 0.54 فیصد یا 103.19 پوائنٹس ڈاﺅن کے ساتھ 18938 اور ٹاپکس انڈکس تمام پہلے سیشنز میں 0.83 فیصد ڈاﺅن کے ساتھ 1509 کی سطح پر بند ہوئے۔ ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس نے بھی 0.71 فیصد یا 165.55 پوائنٹس گنوائے اور 23 ہزار195 کی سطح پر بند ہوا۔