ایشیاء ہاکی کپ ،پاکستان نے بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں 8گول سے ہرا دیا

49

جکارتہ۔1جون (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم نے ایشیا ہاکی کپ کے پانچویں پوزیشن کے میچ میں بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی ۔ بدھ کوہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ کی پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیدی. پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں رضوان علی نے, 16ویں اور 32ویں منٹ میں مبشر علی نےدو گول سکور کئے. تینوں گول شارٹ کارنر کے زریعے کئے گئے. پاکستان کی جانب سے چوتھا فیلڈ گول افراز نے, پانچواں فیلڈ گول 39ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے,چھٹا فیلڈ گول 48ویں منٹ میں عمر بھٹہ نے,ساتواں فیلڈ گول 53ویں منٹ میں اعجاز احمد نے, کھیل کے آخری منٹ میں آٹھواں فیلڈ گول غضنفر علی نے سکور کیا.ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,کوچ وسیم احمد, فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری, فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔ واضح رہے بنگلہ دیش ہاکی ٹیم 1982ء میں اپنے آغاز سے اب تک پاکستان سے کوئی میچ جیت نہیں پائی ہے۔