ایشیائی ترقیاتی بنک نے کوروناوائرس کی وباءسے نمٹنے کے لئےحکومت کی کوششوں میں معاونت کے ضمن میں پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر کے قرضہ کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔ 10 جون (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) نے کوروناوائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں معاونت کے ضمن میں پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر کے قرضہ کی منظوری دیدی ہے، قرضہ کی رقم معاشرے کے غریب اورکمزورطبقہ کیلئے سماجی تحفظ کے پروگراموں، صحت کے شعبہ کی استعدادمیں بہتری، بڑھوتری اورملازمتوں کے مواقع میں اضافہ کیلئے استمال میں لائی جائیگی۔ بنک کے صدرماسات …

اسلام آباد۔ 10 جون (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) نے کوروناوائرس کی وباءسے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں معاونت کے ضمن میں پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر کے قرضہ کی منظوری دیدی ہے، قرضہ کی رقم معاشرے کے غریب اورکمزورطبقہ کیلئے سماجی تحفظ کے پروگراموں، صحت کے شعبہ کی استعدادمیں بہتری، بڑھوتری اورملازمتوں کے مواقع میں اضافہ کیلئے استمال میں لائی جائیگی۔ بنک کے صدرماسات سوگوآساکاوانے بدھ کواپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباءنے پاکستان کو ایک ایسے موقع پر نشانہ بنایا جب ملک اقتصادی بحالی کے پروگرام پرعمل پیراتھا۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں بنک پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے پوری طرح سے پرعزم ہے، ایشیائی ترقیاتی بنک کاقرضہ پاکستان کی حکومت کو بحالی اورترقی کے پروگرام، سماجی تحفظ کے پروگراموں کو بہتربنانے،صحت کے شعبہ کی استعدادمیں بہتری، بڑھوتری اورملازمتوں کے مواقع میں اضافہ میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباءسے پاکستان میں گروتھ اور محصولات اکھٹا کرنے میں مشکلات کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میں اضافہ بھی ہورہاہے، ملک میں صحت کا شعبہ پہلے سے کم استعدادکاحامل ہے، آبادی کے تناسب سے صحت کاعملہ کم ہے اس کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کی کمی کابھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کئیرز پروگرام کے ذریعہ مختلف حکومتی اقدامات میں معاونت فراہم کرے گا۔ان میں 30لاکھ یومیہ مزدوروں جن میں 23 فیصد خواتین ورکرز شامل ہیں، کو نقد امداد کی فراہمی اورکفالت پروگرام سے استفادہ کرنے والے 75 لاکھ خاندانوں کی نقدامدادکی فراہمی کے پروگرام شامل ہیں۔پروگرام کے تحت صحت کے شعبہ کے استعدادمیں بہتری بشمول اضافی وینٹی لیٹرز کی خریداری اورحفاظتی کٹس کی فراہمی میں بھی معاونت فراہم کی جائیگی۔کئیرز پروگرام کے ساتھ ساتھ بنک ایشئین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک اورعالمی بنک کے شفٹ پروگرام میں بھی معاونت فراہم کرے گا، دونوں پروگراموں کی مالیت ایک ارب ڈالرہے۔