ایشیائی ترقیاتی بنک کا پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور تعمیر نو کے لئے کل 1.557 بلین ڈالر دینے کا وعدہ

ہمالیہ اورہندوکش کے خطہ میں گلیشیئرزکے پگھلاو سے نمٹنے اورموسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کیلئے بروقت سرمایہ کاری ضروری ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
ہمالیہ اورہندوکش کے خطہ میں گلیشیئرزکے پگھلاو سے نمٹنے اورموسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کیلئے بروقت سرمایہ کاری ضروری ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

جنیوا۔9جنوری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور تعمیر نو کے لئے کل 1.557 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔پیر کو اے ڈی بی کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس عہد کا اعلان کلائیمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرسمیں کیا گیا، جس کی میزبانی وزیر اعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی بی کے نائب صدر شیزن چن نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں بنک موسمیاتی اور تعمیر نو کے ساتھ ساتھ لچکدار مدد کے لئے ایک ارب ڈالر تک کی دوبارہ ترجیح دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاونت کے اہم شعبوں میں زراعت اور قدرتی وسائل، شہری خدمات، سماجی تحفظ، صحت اور عوامی مالیاتی انتظام شامل ہیں۔پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈز اسسمنٹ (پی ڈی این اے ) اور حکومت کے کلائیمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرسمیں ہماری شراکت کے علاوہ، ہم نے پاکستان کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 1.5 بلین ڈالر کے انسداد سائیکل پروگرام میں سب سے زیدہ 557 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دی، جو جزوی طور پر سماجی تحفظ اور خوراک کی حفاظت کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

دریں اثناانہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر اضافی شریک فنانسنگ کو متحرک کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاربن کے انتہائی کم اخراج کے باوجود انتہائی موسمی واقعات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ سیلاب نے آب و ہوا کی لچک کے ساتھ بہتر تعمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ شیزن چن نے کہا کہ اے ڈی بی کا مقصد 2030 تک مجموعی طور پر 100 بلین ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ فراہم کرنا ہے۔