بھارتی نوجوانوں نے مودی کے آلہ کار گودی میڈیا کے گمراہ کن کردار کو بے نقاب کر دیا

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):بھارتی نوجوانوں نے مودی کے آلہ کار گودی میڈیا کے گمراہ کن کردار کو بے نقاب کر دیا جبکہ بی جے پی کے زیراثر بھارتی گودی میڈیا مسائل سے توجہ ہٹا کرجھوٹ اور پروپیگنڈے کی مشین بن چکاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران نوجوانوں نے گودی میڈیا کی قلعی کھول دی ، کاکروچ جنتا پارٹی کے …

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):بھارتی نوجوانوں نے مودی کے آلہ کار گودی میڈیا کے گمراہ کن کردار کو بے نقاب کر دیا جبکہ بی جے پی کے زیراثر بھارتی گودی میڈیا مسائل سے توجہ ہٹا کرجھوٹ اور پروپیگنڈے کی مشین بن چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران نوجوانوں نے گودی میڈیا کی قلعی کھول دی ، کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں بھارتی نوجوانوں نے بھارتی گودی میڈیا کو شرپسند اور چور قرار دے دیا ۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں نوجوانوں نے گودی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اتنا بکائو میڈیا پوری دنیا میں نہیں ہے جتنا بھارت میں گودی میڈیا ہے، گودی میڈیا صرف مودی کی تشہیر اوراس کو بہتر دکھانے کیلئے ساری کوششیں کرتا ہے، گودی میڈیا بی جے پی حکومت کے پیسوں پرچلنے والا میڈیا ہے جس کا عوامی مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنما ابجیت دیپکے نے بھی کہا کہ نوجوانوں کے بھرپور مطالبہ پرمیں نے گودی میڈیا پر نہ جانے کا وعدہ کیا ہے، گودی میڈیا کو صرف سنسنی خیزی اور شرانگیزی سے مطلب ہے اوروہ نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دیتے ۔ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا سنسنی خیزی،شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے سے بھارتی معاشرتی ہم آہنگی کو تباہ کر چکا ہے ، بھارتی میڈیا تمام تر صحافتی اقدار کو پس پشت ڈال کر مودی حکومت کی جھوٹی تعریفوں اور پذیرائی میں مصروف ہے۔