سرگودھا پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ میں 131 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن
سرگودھا پولیس کی کارروائیاں، 131 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکرلیا
سرگودھا۔ 08 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ میں 131 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں 113 اشتہاری مجرمان ( کیٹگری اے 20،کیٹگری بی 93 ) اور 18 عادی مجرمان کو گرفتارکیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔









