حافظ آبا د،ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23جون تک جمع کروائے جا سکتے ہیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد خالد رشید کاکہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23جون تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔اعتراضات کے لیے فارم ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر سے حاصل کر کے اعتراضات الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس گجرات جمع کرو انا ہو نگے۔مقررہ تاریخ کے بعد کسی قسم کا کوئی اعتراض قبول نہیں کیا جائیگا

حافظ آباد۔ 08 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حافظ آباد خالد رشید کاکہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23جون تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔اعتراضات کے لیے فارم ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر سے حاصل کر کے اعتراضات الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس گجرات جمع کرو انا ہو نگے۔مقررہ تاریخ کے بعد کسی قسم کا کوئی اعتراض قبول نہیں کیا جائیگا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد رشید کاکہنا تھا کہ اعتراض فارم کے ساتھ یونین کونسل کے تصدیقی نقشہ جات اور ضروری کاغذات کے پانچ مکمل سیٹ جمع کروانا ضروری ہونگے۔تصدیق شد ہ نقشہ جات ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں

اور درخواست گزار جتنی یونین کونسلوں کے اعتراضات جمع کروائے گا، فی نقشہ دو ہزار روپے فیس نیشنل بنک میں جمع کروانا ضروری ہوگی۔انکاکہنا تھاکہ ایم سی حافظ آباد،تحصیل حافظ آباد، ایم سی پنڈی بھٹیاں، تحصیل پنڈی بھٹیاں، ایم سی جلالپور بھٹیاں اور ایم سی سکھیکی منڈی پر مشتمل یونین کونسلوں اور حلقہ بندیوں کی فہرستیں ڈی سی آفس اور الیکشن کمیشن کے دفتر میں باقاعدہ طور پر آویزاں کی جا چکی ہیں اور اگر کسی شخص کو ان ابتدائی فہرستوں پر کسی قسم کا کوئی اعتراض ہو تو وہ الیکشن کمیشن کے فارم اور کوٹ فیس کے ذریعے ریجنل الیکشن کمشنر دفتر گجرات جمع کروا نے ہونگے۔