وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ
خیرپور ،وفاقی محتسب کی جانب سے 9جون 2026 کو سرکٹ ہائوس خیرپور میں عوامی پہبود کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

مزید خبریں
خیرپور ۔08 جون (اے پی پی):وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی اداروں کی بدانتظامی، تاخیر اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کل 9 جون 2026 بروز منگل کو سرکٹ ہاؤس خیرپور میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر سرکٹ ہاؤس خیرپور پہنچ کر ایڈوائزر وفاقی محتسب سکھر ڈاکٹر عبدالوحید انڈھڑ کے روبرو اپنی شکایات پیش کریں اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے دستیاب سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور مقام پر اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ ان کے اداروں کے خلاف موصول ہونے والی عوامی شکایات کو موقع پر سن کر فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ بجلی، گیس، نادرا، پاسپورٹ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور دیگر وفاقی اداروں سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے اس کھلی کچہری سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب میں پہلے سے زیرِ سماعت اور درج شدہ مقدمات کی بھی سماعت کی جائے گی جبکہ متعلقہ وفاقی اداروں کے نمائندگان کی موجودگی میں ان کیسز پر پیش رفت کا جائزہ لے کر ضروری احکامات جاری کیے جائیں گے








