شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد نے ملک میں طبی اور دندان سازی کی اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے متعدد خصوصی پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کر دیئے ہیں جن میں سرجری، میڈیسن، کارڈیالوجی، فارماکولوجی
شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ملک میں طبی اور دندان سازی کی اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کیلئے متعدد خصوصی پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد نے ملک میں طبی اور دندان سازی کی اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے متعدد خصوصی پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کر دیئے ہیں جن میں سرجری، میڈیسن، کارڈیالوجی، فارماکولوجی، پروستھوڈانٹکس، آپریٹو ڈینٹسٹری، ڈینٹل پبلک ہیلتھ اور ڈینٹل میٹریلز شامل ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق ان میں سے کئی پروگرام پاکستان میں پہلی بار علیحدہ اور خصوصی پی ایچ ڈی ڈگریوں کے طور پر متعارف کرائے گئے ہیں جن سے کلینیکل مہارت اور جدید تحقیق کے درمیان موجود خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی۔
یونیورسٹی نے ڈینٹل شعبے میں بھی اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے اپنے تمام کلینیکل ایم ڈی ایس پروگرامز کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ علاوہ ازیں ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کے پہلے بیچ کی کامیاب تکمیل جبکہ لائف سٹائل موڈیفکیشن اور پیشنٹ سیفٹی کے نئے کورسز کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات معیاری تحقیق، افرادی قوت کی استعداد میں اضافے اور مستقبل کے کلینیشن سائنسدانوں و طبی ماہرین کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔








