ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے ملاقات،نئی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور مختلف شعبوں میں جاری اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال،حکومت ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ملک میں جدید انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کو جدید بنانے کا جامع منصوبہ بنا رہے ہیں،خسرو بختیار اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی …
ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے ملاقات

مزید خبریں
ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے ملاقات،نئی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور مختلف شعبوں میں جاری اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال،حکومت ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ملک میں جدید انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کو جدید بنانے کا جامع منصوبہ بنا رہے ہیں،خسرو بختیار
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران نئی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور مختلف شعبوں میں جاری اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مخدوم خسرو بختیار نے وفد کو آگاہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں جدید انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کو جدید بنانے کا جامع منصوبہ بنا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی اداروں میں اصلاحات اور گورننس میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،تعلیم، صحت، سماجی انصاف، پینے کے صاف پانی، توانائی اور سستی رہائش کو عام آدمی کی دسترس میں لانا حکومت کے منشور کا اہم حصہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان شعبوں میں اصلاحات اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔قومی ٹرانسپورٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دینا اور اسے نافذالعمل کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں اہم ترین ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے اور شاہراہوں کی جدت اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو ان تک رسائی قومی ٹرانسپورٹ پالیسی کا اہم جزو ہے۔قومی ٹرانسپورٹ پالیسی اور اس کے نفاذ سے کم ترقی یافتہ اور دور افتادہ علاقوں کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔








