ایشیائی ترقیاتی بینک خیبرپختونخوا میں زلزلہ اور سیلاب کے بعد بحالی اورتعمیرنو میں معاونت کرے گا

83
Asian Development Bank
Asian Development Bank

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) خیبرپختونخوا میں زلزلہ اور سیلاب سے متاثرہ کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی بحالی اور تعمیرنو میں معاونت کرے گا جس سے کھیت سے منڈی تک دیہی علاقہ جات میں 700 کلومیٹر طویل سڑکوں اور25 سے زائد پلوں کی تعمیرنو اوربحالی کی جائے گی۔ ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ژاﺅ ہونگ یانگ نے کہا ہے کہ اے ڈی بی صوبہ میں سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ دیہی علاقوں کی سڑکوں کی بحالی کے لئے مالی معاونت فراہم کرے گا اور منصوبہ کے تحت صوبہ کے مختلف اضلا ع میں 700 کلومیٹر طویل سڑکوں سمیت 25 پلوں کی بحالی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی قبل ازیں بھی صوبہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے فاٹا میں کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی بحالی سے نہ صرف کاشتکار طبقہ کے وسائل آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے دیہی معیشت کی ترقی میں مدد کے ساتھ ساتھ صوبہ کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔