چین میں ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کےلئے18 مارچ2019ءتک درخواستیں طلب

TDAP

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش”انٹرٹیکسٹائل(ہوم ٹیکسٹائلز)“میں شرکت کے لئے18 مارچ 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق نمائش کا انعقاد 28 تا 31 اگست 2019ءکو شنگھائی چین میں ہوگا جس میں ہوم ٹیکسٹائلز، فرنیچر کی اپ ہولسٹری، اسیسریز، کرٹن وغیرہ سمیت دیگرمصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورکاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔