اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بالاکوٹ میں دریائے کنہارپر300 میگاواٹ پاورپلانٹ کی تعمیرکیلئے 30 کروڑڈالر قرضہ کی منظوری دیدی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبہ سے پاکستان میں ماحول دوست توانائی کے پیداوارمیں اضافہ اور ملک میں توانائی کی سلامتی کو فروغ ملیگی۔
منصوبہ سے سالانہ 1145گیگاواٹ ہاورصاف بجلی پیداہوگی جوملک میں توانائی کے پائیداریت میں اضافہ کاباعث بنے گا۔منصوبہ کے تحت ضلع مانسہرہ کے بالاکوٹ ٹاون کے قریب دریائے کنہارپرپاورپلانٹ تعمیرہوگا،یہ منصوبہ 2027 میں مکمل ہوگا۔منصوبہ میں پلانٹ کوزلزلہ پروف بنانے اوراسے ماحولیاتی معیارکے مطابق تعمیرکرنے کویقینی بنایا گیاہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرنسپل انرجی سپیشلسٹ عدنان ترین نے بتایا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ملک میں پانی کے وسائل اورتوانائی کو سیلابوں، خشک سالی، زیادہ درجہ حرارت اوردیگرانتہائی موسمیاتی عوامل سے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ماحولیاتی اڈاپٹیشن اورماحولیاتی خطرات کو کم کرنے کی ترجیحات کے مطابق اس منصوبہ سے نہ صرف صاف توانائی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا بلکہ پانی کے وسائل کو بہتراورموثراندازمیں استعمال میں لانے میں بھی مددملیگی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پانی سے بجلی پیداکرنے کے وسیع وسائل موجود ہے تاہم اس میں سے صرف 16 فیصد تک استفادہ کیاگیاہے۔اس وقت بجلی کاشعبہ درآمدی پاورجنریشن پرانحصارکررہاہے، ملک میں بجلی کے نظام ترسیل اورتقسیم کے حوالہ سے بھی مسائل ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے معاشی سرگرمیوں اورمقامی کمیونیٹزکی مہارتوں میں اضافہ ہوگا، تعمیرکی مدت میں 12 سوسے زائد مقامی ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے ان میں سے 40 فیصد بھرتیاں مقامی ہوگی۔
مقامی خواتین کوروزگارکے ضمن میں مہارتوں سے بھی روشناس کرایا جائیگا۔بینک کے مطابق پراجیکٹ کے تحت کمیونٹی کی ترقی کیلئے ایک پروگرام شروع کیا جائیگا جس سے متاثرہ گھرانوں اورملحقہ کمیونیٹز کوروزگارکے مواقع کی فراہمی کیلئے تربیت اورمہارتیں فراہم کی جائیگی جس میں خواتین اورکمزورطبقات کوترجیح دی جائیگی۔پاکستان کی جانب سے اس منصوبہ میں 175 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری جائیگی۔پاکستان کی حکومت نے ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے 28 کروڑ ڈالرکی پراجیکٹ کوفناننسنگ کی درخواست بھی کی ہے۔