ایشیائی فوریکس، امریکی ڈالر جاپانی ین اور سوئس فرانک کے سامنے دباﺅ کا شکار

ٹوکیو ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی فوریکس ایکسچینج مارکیٹس میں امریکی ڈالر منگل کو جاپانی ین اور سوئس فرانک کے سامنے دباﺅ کا شکار رہا جبکہ سعودی ریال کی ڈالر میں شرح تبادلہ دوسال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ 111.84ین رہی جبکہ سوئس فرانک 0.9868 فرانک فی ڈالر رہا۔ سعودی ریال کی ڈالر میں شرح تبادلہ دو سال کی کم …

ٹوکیو ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی فوریکس ایکسچینج مارکیٹس میں امریکی ڈالر منگل کو جاپانی ین اور سوئس فرانک کے سامنے دباﺅ کا شکار رہا جبکہ سعودی ریال کی ڈالر میں شرح تبادلہ دوسال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ 111.84ین رہی جبکہ سوئس فرانک 0.9868 فرانک فی ڈالر رہا۔ سعودی ریال کی ڈالر میں شرح تبادلہ دو سال کی کم ترین سطح پر 3.7524 ریال فی ڈالر پر آگئی جو کہ ستمبر 2016ءکا ریٹ ہے۔ فارورڈ مارکیٹ میں ڈالر کی ریال میں شرح تبادلہ میں منگل کو 100پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جو کہ گزشتہ جمعہ کو 54 پوائنٹس تک تھا۔ ٹوکیو ٹریڈ میں چھ بڑی کرنسیوں کی ایکسچینج کی باسکٹ ڈالر ڈی اے ایکس وائے انڈکس 95.06 پر رہا جو کہ پیر کو95.37 پر تھا۔

مزید خبریں