بیجنگ۔11اگست (اے پی پی):ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا جو گزشتہ ہفتے کے دوران 4 فیصد سے زائد کمی کا تسلسل ہے۔بیجنگ میں پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 52 سینٹ یا 0.78 فیصد کم ہو کر 66.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 58 سینٹ کم ہو کر 63.30 ڈالر فی …
ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

مزید خبریں
بیجنگ۔11اگست (اے پی پی):ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا جو گزشتہ ہفتے کے دوران 4 فیصد سے زائد کمی کا تسلسل ہے۔بیجنگ میں پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 52 سینٹ یا 0.78 فیصد کم ہو کر 66.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 58 سینٹ کم ہو کر 63.30 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ کی قیمت میں مجموعی طور پر 4.4 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔








