ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

سنگا پور ۔02 فروری (اے پی پی)ایشیاءکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے ہوا ہے جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کی پیداوار ،میںاضافے کی وجہ سے اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی لانے کا امکان ہے۔ایشیاءمیں سنگا پور مرکنٹائل میں برنٹ نارتھ کروڈ کی مارچ کے لئے سپلائی 20 سینٹ کی کمی کے ساتھ 70.22 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی امریکی کروڈ کی سپلائی13 سینٹ کم ہو کر65.38 ڈالر فی اونس طے پائی۔ جمعہ کو سنگا پور مرکنٹائل میں برنٹ نارتھ کروڈ کی مارچ کے لئے سپلائی 24 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 69.89 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی (امریکی) کروڈ کی سپلائی33 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 66.13 ڈالر فی اونس طے پائی۔