اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین بیچ گیمز کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 9 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں میجر نوبیل اور باد شاہ گل تربیت دے رہے …
ایشین بیچ گیمز کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین بیچ گیمز کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 9 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں میجر نوبیل اور باد شاہ گل تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کےلئے باصلاحیت 6کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں ایونٹ کےلئے بھجوائیں گے۔








