اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین جونیئر، بورنیو جونیئر اور پینانگ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ پیر کو مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیمز ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر عامر اقبال نے بتایا کہ ایونٹس کی تیاری کےلئے تربیتی کیمپ میں 10 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے