ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن شپ، احسن رمضان اور حسنین اختر نے میچز جیت لئے

دوحہ۔4فروری (اے پی پی):ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے دن پاکستانی کیوئسٹ احسن رمضان اور حسنین اختر نےٹورنامنٹ میں اپنے دو، دو میچز جیت لئے۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈسنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ ایشین انڈر 21 سنوکرچیمپئن شپ میں 29 کھلاڑیوں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ہر گروپ سے دو کھلاڑی پری کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کریں گے۔ دوسرے …

دوحہ۔4فروری (اے پی پی):ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے دن پاکستانی کیوئسٹ احسن رمضان اور حسنین اختر نےٹورنامنٹ میں اپنے دو، دو میچز جیت لئے۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈسنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ ایشین انڈر 21 سنوکرچیمپئن شپ میں 29 کھلاڑیوں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ہر گروپ سے دو کھلاڑی پری کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کریں گے۔ دوسرے دن پاکستان کے احسن رمضان نے اپنے پہلے میچ میں ایرانی کیوئسٹ ارمین جوہری کو تین، ایک فریم سے شکست دے دی۔

احسن کی جیت کا سکور ان کے حق میں 0-95، 26-70، 62-34 اور 30-67 رہا۔اس میچ میں انہوں نے 75 کا شاندار بریک بھی کھیلا۔ احسن رمضان نے اپنے دوسرے میچ میں یو اے ای کے سیف الزابی کو تین، صفر سے آؤٹ کلاس کر دیا، ان کی جیت کا اسکور 25-54، 16-83 اور 1-64 (63) رہا۔

پاکستان کے حسنین اختر جنہوں نے پہلے میچ میں ایران کے عرشیہ دولت آبادی کو تین، دو سے قابو کرکے شاندار آغاز کیا تھا۔ اپنےدوسرے میچ میں انہوں نےافغانستان کے محمد علی سخی کو تین، صفر سے زیر کیا۔ حسنین کی جیت کا سکور ان کے حق میں 29-66، 43-75 اور 25-49 رہا۔