دوحہ۔3فروری (اے پی پی):ایشین سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس محمدآصف اور رانا عرفان محمود پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق ایشین سنوکر چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی کیوئسٹس کا سفر تمام ہو گیا ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف کو حریف ہانگ کانگ کے کیوئسٹ چائو …
ایشین سنوکر چیمپئن شپ،پاکستانی کیوئسٹس محمدآصف ور راناعرفان محمود پری کوارٹرفائنل میں شکست کے بعدٹائٹل کی دوڑ سے باہرہو گئے

مزید خبریں
دوحہ۔3فروری (اے پی پی):ایشین سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس محمدآصف اور رانا عرفان محمود پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق ایشین سنوکر چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی کیوئسٹس کا سفر تمام ہو گیا ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف کو حریف ہانگ کانگ کے کیوئسٹ چائو ہون مین سے 4-2 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، چائوہون کی جیت کا سکور 0-78، 22-72، 8-57، 60-49، 74-13 اور 21-72 رہا۔ایک اور میچ میں پاکستانی کیوئسٹ رانا عرفان محمود کو متحدہ عرب امارات کے کیوئسٹ محمدشہباب نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد 4-3 فریمز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا
عرفان نے پہلے دو فریمز 57-50 اور 66-8 سے جیت کر حریف کیوئسٹ کے خلاف برتری حاصل کی تاہم یو اے ای کے کیوئسٹ شہاب نے اگلے دونوں فریمز 27-68 اور 45-54 سے جیت کرمقابلہ برابر کر دیا، ، عرفان نے پانچویں فریم میں 93-8 کامیابی کے ذریعے ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی تاہم حریف کیوئسٹ نے اگلے دو فریم 54-78 اور 27-66 سے جیت کر میچ میں کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ گزشتہ روز ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز ہوا، جونیئر چیمپئن شپ میں 29 کھلاڑیوں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ہر گروپ سے دو کھلاڑی پری کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کریں گے۔پہلے دن پاکستان کے حسنین اختر نے ایران کے عرشیہ دولت آبادی کو تین، دو سے قابو کر لیا۔کل صبح 10بجے اے سی بی ایس کی سالانہ میٹنگ ہوگی۔








