ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ہانگ کانگ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے تاہم امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے تناظر میں سرمایہ کار کاروباری سرگرمیوں میں محتاط رہے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 451.32 پوائنٹ (1.64 فیصد) بڑھ کر 27950.71 پوائنٹ رہا۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 23953.98 پوائنٹ …

ہانگ کانگ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے تاہم امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے تناظر میں سرمایہ کار کاروباری سرگرمیوں میں محتاط رہے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 451.32 پوائنٹ (1.64 فیصد) بڑھ کر 27950.71 پوائنٹ رہا۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 23953.98 پوائنٹ رہا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2802.12 پوائنٹ رہا۔سڈنی سٹاک میں0.1 فیصد جبکہ سنگاپور انڈیکس میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں