ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

104

ہانگ کانگ ۔ یکم اپریل (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی جس کی وجہ بہتر چینی فیکٹری ڈیٹا رپورٹ اور امریکا چین تجارتی کشیدگی میں کمی کے امکانات ہیں۔ پیر کو ٹوکیو سٹاک مارکیٹ 1.43 فیصد اضافے پر بند ہوئی، نکی 225 انڈیکس 303.22 پوائنٹ بڑھ کر 21509.03 پوائنٹ رہا۔ٹاپکس انڈیکس 24.17 پوائنٹ (1.52 فیصد) اضافے کے ساتھ 1615.81 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 510.66 پوائنٹ (1.76 فیصد) اضافے کے ساتھ 29562.02 پوائنٹ پر بند ہوا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس نڈیکس 79.60 پوائنٹ (2.58 فیصد) بڑھ کر 3170.36 پوائنٹ رہا۔شینزن کمپوزٹ انڈیکس 60.53 پوائنٹ ( 3.57 فیصد)اضافے کے ساتھ 1755.67 پوائنٹ پر بند ہوا۔