انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) ایک میچ کھیلا جائے گا

جے پور ۔ یکم اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آی پی ایل) کے بارہویں ایڈیشن میں (کل) منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اپنی پوری آب و تاب کے سا تھ جاری ہے اور لیگ میں کانٹے فار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں آج منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں راجستھان رایلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ یہ میچ جے پور میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن میں چنائی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد شامل ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ واضح رہے کہ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں اور اس سے شائقین کی توجہ میچز میں مزید بڑھ جاتی ہے۔