سلیم شاہ پرواز فاؤنڈیشن کی شریک بانی اور پیپلزپارٹی کی ضلعی جنرل سیکرٹری (خواتین ونگ) نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد صابر شاہ کے ہمراہ کمیونٹی پر مبنی خواتین کی سلائی اور ہنر مندی کے مراکز کا دورہ کیا۔
سلیم شاہ پرواز فاؤنڈیشن کی شریک بانی کا خواتین کی سلائی اور ہنر مندی مراکز کا دورہ، تخلیقی صلاحیتوں کی کوششوں کو سراہا
ایبٹ آباد۔ 29 جون (اے پی پی):سلیم شاہ پرواز فاؤنڈیشن کی شریک بانی اور پیپلزپارٹی کی ضلعی جنرل سیکرٹری (خواتین ونگ) نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد صابر شاہ کے ہمراہ کمیونٹی پر مبنی خواتین کی سلائی اور ہنر مندی کے مراکز کا دورہ کیا۔ ترجمان سلیم شاہ پرواز فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ ویلج آرگنائزیشن تلہ منڈی سیری ایبٹ آباد کے چیئرمین ملک آصف محمود کی دعوت پر کیا گیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، خواتین سے بات چیت کی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں، لگن اور معاشی خود انحصاری کیلئے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خواتین کو عملی ہنر اور معاش کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ان کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ادارہ جاتی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔









