ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ہانگ کانگ ۔ 10جون (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کے خلاف محصول عائد کرنے کا پروگرام منسوخ کرنا ہے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس میں وقفے پر 2 فیصد بڑھ کر 27494.39 پوائنٹ رہا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.6 فیصد بڑھ کر 2843.46 پوائنٹ رہا۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 21111.38 پوائنٹ رہا۔ دیگر علاقائی سٹاک مارکیٹس میں سنگاپور 0.9 فیصد، سیﺅل 0.7 فیصد ، تائپے سٹاک میں 1.2 فیصد اور جکارتا سٹاک میں 1.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔