ایشین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوںکےآغاز میں تیزی

ہانگ کانگ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز تیزی سے ہوا جس کی وجہ چین اور امریکا کے صدور کے درمیان رواں ہفتے کی مجوزہ ملاقات ہے۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 439.43 پوائنٹ (1.69 فیصد) بڑھ کر 26367.11 پوائنٹ رہا۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 94.93 پوائنٹ (0.44 فیصد) بڑھ کر 21741.48 پوائنٹ رہا۔ٹاپکس انڈیکس 1.17 پوائنٹ (0.07 فیصد) اضافے کے ساتھ 1630.13 پوائنٹ رہا۔