ٹوکیو ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام اور شمالی کوریا کی مغرب کے ساتھ کشیدگی اور سمندری طوفان ارما کے خدشات میں کمی ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں فروری کیلئے خام ربڑ کے سودے 2.4 ین بڑھ کر 228.8 ین (2.09 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری …
ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام اور شمالی کوریا کی مغرب کے ساتھ کشیدگی اور سمندری طوفان ارما کے خدشات میں کمی ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں فروری کیلئے خام ربڑ کے سودے 2.4 ین بڑھ کر 228.8 ین (2.09 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری کیلئے خام ربڑ کے سودے 130 یوان اضافے کے ساتھ 16750 یوان (2565 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کیلئے 0.3 امریکی سینٹ کم ہوکر 167.70 ڈالر فی کلوگرام طے پائے۔








