ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں اس کے نرخ کم ہونا ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 0.3 ین بڑھ کر 169.1 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 150 یوان (21.68 ڈالر) کم ہوکر 12105 ین فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.6 امریکی سینٹ کم ہوکر 132.2 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔