ٹوکیو ۔ 15 نومبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آنا ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج(ٹوکام) میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 0.4 ین کمی کے ساتھ 203.7 ین (1.87 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔ شنگھائی کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 25 یوان کمی کے ساتھ 13755 یوان (2172 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج(سیکام) میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سپلائی کے سودے ایک سینٹ کے اضافہ کے ساتھ 152.20 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔