ٹوکیو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 1.5 ین بڑھ کر 157.1 ین ( 1.47 ڈالر)فی کلوگرام پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 124.9 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج سرکاری تعطیلات کے باعث بند رہا۔