ایشین پیسیفک افریقن کمپاونڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 5 پانچ گولڈ میڈل جیتنے والی مسیحی بہنیں پیر کو وطن واپس پہنچیں گی

317
Championship

لاہور۔20جولائی (اے پی پی):ایشین پیسیفک افریقن کمپاؤنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے 5 پانچ گولڈ میڈل جیتنے والی مسیحی بہنیں ویرونیکا سہیل،سبیل سہیل اور ٹوئینکل سہیل پیر کی صبح جنوبی افریقہ سے لاہور پہنچیں گی جہاں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اقلیتی ونگ کے نائب صدر ایڈون سہوترا،خالد گل اور آصف مسیح صوبائی دارالحکومت کی مسیحی برادری کیساتھ انکا شاندار استقبال کرینگے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تینوں بہنوں نے اپنے میڈلز شہید بے نظیر بھٹو کے نام کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔