- Advertisement -
ہینگزو۔6اکتوبر (اے پی پی): چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں کبڈی کے خواتین کے ایونٹ میں بھارت اور تائیوان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔
گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت نے نیپال کو 17-61 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی اور دوسرے سیمی فائنل میں تائیوان نے ایران کو 24-35 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
- Advertisement -
ایونٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں بھارت، تائیوان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کو رکھا گیا۔گروپ بی میں ایران، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=398198
- Advertisement -