پاکستان سے چین کے لیے برآمدات میں جولائی اور اگست کے دوران پانچ فیصد کا اضافہ ریکارڈ

Will be open
Will be open

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): پاکستان کی چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال (24-2023) کے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست (2023-24) کے دوران چین کو مجموعی طور پر 350.297 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی سے اگست (2022-23) کے دوران 333.077 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی اس طرح رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران5.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سالانہ بنیاد پرچین کو کی گئی برآمدات اگست 2022 میں 159.021 ملین ڈالر تھی ، جبکہ اگست 2023 میں 198.932 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر دیگر ممالک کو پاکستان کی جانب سے کی گئی برآمدات میں پہلے دو ماہ میں 8.26 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے جو کہ 4.951 ارب ڈالر سے 4.541 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔