وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرین کی فوری بحالی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا موسیٰ خیل کے زلزلہ متاثرین سے اظہارِ ہمدردی

مزید خبریں
لاہور۔28جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرین کی فوری بحالی کے لیے دعا کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کنگری زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور عوام زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زلزلہ متاثرین کی جلد از جلد بحالی کو ممکن بنائے۔







